وفاقی حکومت اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بھارت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا خوش آئندہے ، ماہ جبین خالدجمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی نائب صدر و فوکل پرسن ورکرز ویلفیئر بورڈ اسکولز ماہ جبین خالدجمالی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو رداری کا بھارت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا خوش آئندہے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں جرات مندانہ سفارت کاری سے ایک طرف بھارت میں موجود بال ٹھاکرے خوش نہیں ہے تو وہیں پر پاکستان میں اس جیسی انتہاپسندانہ سوچ رکھنے والا عمران نیازی بھی خوش نہیں ہے ہندوستان کی بوکھلاہٹ او رپی ٹی آئی کے یوتھیوں کا ایک پیج پر ہوناباعث شرم ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ماہ جبین خالدجمالی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کو پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین دورہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بلاول بھٹو نے نہایت دلیرانہ اور مہذبانہ اندا ز میں پاکستان کا موقف پیش کیا اور کشمیر کی درست انداز میں نمائندگی کی، پاکستان مسئلہ کشمیر پرکوئی سودے بازی نہیں کریگا، بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو بھارت کا اصل روپ دکھایا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی سرزمین پر پاکستان کا اصولی موقف پیش کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کے جھوٹے پروپگنڈے کا جوا ب دیا، بھارت کی پاکستان پر ہروقت تنقید کے پیچھے ان کا اپنا عدم تحفظ کا احساس ہے بھارت اپنے عمل سے یو این قراردادوں اور عالمی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی فوج کے مظالم، بدترین حالات، ظلم و بربریت اور دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جو دہشتگردی، طاقت اور ظلم سے کشمیر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے کشمیر پر بھارت کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا پاکستان پورے خطے میں امن کا خواہاں اور تمام ممالک کے ساتھ دوستی، برابری اور امن کی بنیاد پر تعلقا ت کا خواہاں ضرور ہے لیکن اگر کوئی بھی ہماری اس خواہش کو ہماری کمزوری سمجھتا ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور یوتھیوں کی بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت پر تنقیدکرنے والے دراصل ایسے بیانات دیکر اپنے غیرملکی آقاوں کی خوشنودی حاصل کرناچاہتے ہیں اور پی ٹی آئی بھی بی ے پی کے انتہاء پسندوں کی زبان بول رہے ہیں سیاست میں اس قدر گر جانا کہ اپنے ملک کے خلاف بھارتی زبان استعمال کرنا افسوسناک ہے، شنگھائی تعایون تنظیم کانفرنس کے پس منظر اور پیش منظر میں ہندوستان کی بوکھلاہٹ پی ٹی آئی کے یوتھیوں کا ایک پیج پر ہوناباعث شرم ہے۔