آج پہلی دفعہ یہ پارلیمان آئین اور قانون کی تحفظ کیلئے کھڑی ہے ، جاوید لطیف
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کہا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو ہمیشہ بندوق اور ہتھوڑے سے ڈرا کے کمپرومائز کیا گیا, سیاستدانوں کو تو ہمیشہ بَلی چڑھایا جاتا رہاہے ان خیالات کا اظہار میاں جاوید لطیف نے قومی اسمبلی اجلاس میں کیا،ان کاکہنا تھا کہ جب میثاق جمہوریت پر دستخط ہوے تو ایک ادارے نے سمجھا کہ یہ اتحاد ہمارے خلاف ہے پھر ایک شخص کو لانچ کیا گیا ۔آج اس ادارے نے اعتراف کیا کہ یہ ملک کیلئے ٹھیک نہیں تھا آج جو ہورہا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دوسرا ادارہ ہے سہولت کاری کیلئے بے تاب ہے ،وہ ادارہ جو کبھی پیچھے اور آگے کھڑاہوتا تھا وہ سامنے کھڑا ہے کیا یہ سہولت 23 کروڑ لوگوں کو میسر ہے؟۔ جب بنی گالہ کو ریگولرائز کیا گیا اس وقت ثاقب نثار کا پلاٹ موجود تھا اس وقت موجودہ لوگوں میں سے بھی ایک کا پلاٹ موجود ہے, نورعالم خان سے کہتا ہوں پلاٹوں کی تفصیل منگوائیں۔
جاوید لطیف بولے کہ آج پہلی دفعہ یہ پارلیمان آئین اور قانون کی تحفظ کیلئے کھڑی ہے۔ پارلیمنٹ کو ہمیشہ بندوق اور ہتھوڑے سے ڈرا کے کمپرومائز کیا گیا۔آج الیکشن کمیشن نے اپنی آزادی کیلئے جو آواز اٹھائی ،اگر الیکشن کمیشن کے پیچھے پارلیمان کھڑی نہیں ہوتی تو حال جسٹس وقار سیٹھ کی طرح ہو گا۔