کریمین کانگو ہیمرجک بخار کے کیسز کو کنٹرول کرنا محکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک ایک جامع ایکشن پلان بنائے گا ، ڈاکٹر میر خالد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مختلف اضلاع سے رپورٹ ہونے والے حالیہ کریمین کانگو ہیمرجک بخار کے کیسز کے حوالے سے اجلاس زیر صدارت ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر میر خالد قمبرانی صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کا ایجنڈامختلف اضلاع سے کریمین کانگو ہیمرجک بخار کے حالیہ رپورٹ شدہ کیسز پر مرکوز تھا ایکشن پلان پر مختصراً تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر میر خالد قمبرانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کریمین کانگو ہیمرجک بخار کے کیسز کو کنٹرول کرنا محکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک ایک جامع ایکشن پلان بنائے گا جس کے لئے تمام اقدامات پر توجہ دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کریمین کانگو ہیمرجک بخار کنٹرول کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر وی بی ڈی ڈاکٹر میر یوسف، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ کوئٹہ ڈاکٹر لبنیٰ خلیل، ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر نور بزنجو، ڈاکٹر عامر رئیسانی، ڈاکٹر مختار زہری (پی پی ایچ آئی)، ڈاکٹر علی ناصر بگٹی (یونیسیف)، ڈاکٹر احمد بلوچ، پی ڈی ایس آر یو کی ٹیم، لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، ڈبلیو ایچ او، اے سی اے ایس ای ایس، ہیلتھ ایجوکیشن سیل، صوبائی ریفرنس لیب کے نمائندوں اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے