وقت پر ویکسین آپ کی بچوں کوخطرناک بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتی ہے، دوستین دشتی سمیت دیگر کا خطاب

قلات(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال قلات میں ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا سیمینار میں ایس ایس پی دوستین دشتی ڈی ایس پی منظور احمد مینگل بی این پی کے سابق صدر میر قادر بخش مینگل ڈی ایچ او ڈاکٹر نصراللہ لانگو پی پی ایچ آئی کے مجیب بلوچ اور قلات کے سیاسی سماجی اور پیرامیڈیکل کے اسٹاف نے شرکت کی سیمینار کے مہمان خاص ایس پی قلات دوستین دشتی تھے اس موقع پر پرنسپل آر ٹی سی جاوید زہری ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نصرء اللہ لانگو ڈی ایس پی منظوراحمد مینگل ای پی آئی کے ڈاکٹر حسن جان میر بلال مینگل ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈبلیو ایچ ڈاکٹر نصیرکرد ظہوراحمد سمالانی بی این پی کے رہنماء میر قادر بخش مینگل احمد نواز بلوچ اور دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات ضرور اور بروقت لگوائے جائیں وقت پر ویکسین آپ کی بچوں کوخطرناک بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت یہ مہم چلائی جارہی ہے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ قلات کے آبادی زیادہ ہے اور اکثریت غریب لوگوں کی ہے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ان تک پنچ جائے تاکہ ان کے بچوں کی ویکسین کے حوالے سے انہیں آگاہ کرے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاں الیکٹرک اور پرنٹ میڈیاں ان آگاہی مہم کو اجاگر کرے حکومت بلوچستان کی جانب سے مفت ویکسین کی آگاہی والدین تک پنچ جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو ان بارہ بیماریوں سے بچانے کی ویکسین لگوائیں انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیئے تمام مکاتب فکر کیلوگ اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ ہم اپنی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرینگے اور اس کارخیر میں بھڑ چھڑ کر حصہ لینگے اس موقع پر ای پی آئی کے ڈاکٹر حسین بلوچ نے کہا کہ ان بارہ بیماریوں سے بچانے کے لیئے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائی جارہی ہے جو پیدائش سے لے کر دوسال تک کیبچوں لگائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکہ جات لگائے تاکہ آپ کے بچے ان بارہ بیماریوں سے بچایاں جاسکے قبل ازین ڈپٹ کمشنر منیر احمد درانی کی قیادت میں ایک آگاہی واک بھی کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بجوں کو بارہ موزی امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں تندرست و توانا ہوسکے انہوں نے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات بالکل مفت لگائی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے