کچھی بولان انتظامیہ کا ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن مفرور ملزمان گر فتار

بولان(ڈیلی گرین گوادر)کچھی بولان انتظامیہ کا ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن متعدد مفرور ملزمان کو گر فتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی سید سمیع اللہ آغا کی خصوصی ہدایات پر لیویز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشیدی میجر رسالدار لیویز فورس کچھی حفیظ اللہ عباسی، بمع ایس ایچ او ڈھاڈر ارشادعلی عباسی ایس ائی محمد یعقوب عباسی لیویز فورس اور پولیس کی بھاری نفری کیساتھ مفرور ملزمان امام دین ولد محمد قاسم قوم جتوئی سکنہ سنی مقدمہ فرد نمبر04/19 بجرم
147.148.149.302لیویز تھانہ سنی میں مطلوب اور پولیس تھانہ ڈھاڈرمقدمہ نمبر 31/021 بجرم 394…2. مقدمہ نمبر 32/021.بجرم 324.353.186 3.مقدمہ نمبر 31/23 بجرم 17.B پولیس تھانہ مچھ سے مقدمہ نمبر44/021بجرم324.337.353.اور پولیس تھانہ مستونگ سے مقدمہ نمبر36/21,,بجرم 392.نمبر 2.51/21 بجرم 392.نمبر 3.53/21.392. میں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا مزید تفتیش کچھی پولیس اورلیویز فورس کررہی ہے۔ میجر رسالدار کچھی حفیظ اللہ عباسی نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لئے ڈپٹی کمشنر کچھی کی خصوصی ہدایات پر لیویز فورس شب و روز ہمہ وقت چاک و چوبند اور چوکس ہے اشتہاری اور مفرور ملزمان کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انشاء اللہ آگے بھی مفرور ملزمان کیخلاف گرفتاری کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے