ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اجلاس آٹے اور گندم کی صوبہ بھر میں نقل و حمل اور ترسیل پر عائد پابندی ا ٹھانے کا فیصلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت آٹے اور گندم کی نقل و حمل اور ترسیل سے متعلق جائزہ اجلاس میں صوبہ بھر میں آٹے کی نقل و حمل اور ترسیل پر عائد پابندی ا ٹھانے کا فیصلہ۔ منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت آٹے اور گندم کی نقل و حمل اور ترسیل سے متعلق امور کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ جس میں سیکرٹری خوراک،کسٹم،ایف سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں گندم اور آٹے کی نقل و حمل اور ترسیل میں حائل مسائل و مشکلات کا جائزہ اورحکام کی جانب سے اجلاس کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر عوامی مشکلات کے پیش نظر صوبہ بھر میں آٹے کی نقل و حمل اور ترسیل پر عائد پابندی اٹھانے،نصیر آباد ڈویژن کے علاوہ دیگر تمام علاقوں میں گندم کی نقل و حمل اور ترسیل پر عائد اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نصیر آباد ڈویژن سے صر ف صوبائی حکومت کی جانب سے خریدی جانے والی گندم کی ترسیل کی اجازت ہو گی۔اجلاس میں مقامی سطح پر فروخت کے لئے دیگر صوبوں سے چینی لانے کے طریقہ کار کی بھی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر چینی کے ڈیلر کی دستاویزات کے معائنہ اور اطمینان کے بعد چینی لانے کی راہداری جاری کریگا۔اجلاس میں چینی کی بیرون ملک سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح ناصر نے اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو کئے جانے والے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کے آغاز اورتمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط کوآرڈینشن کے قیام کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے