ڈھاڈر، پولیس تھانہ کی کارروائی ، ڈکیتی کے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد
بولان(ڈیلی گرین گوادر)کچھی بولان ڈھاڈرپولیس تھانہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل و اسلحہ برآمدکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد منیر احمد شیخ اور ایس پی کچھی عیسی جان رند کے خصوصی احکامات کی روشنی میں زیر نگرانی ڈی ایس پی ڈھاڈر بلک شیر مری ایس ایچ او ڈھاڈر ارشاد علی عباسی نے اپنی ٹیم SI محمد یعقوب عباسی ASI دھنی بخش و دیگر ملازمان HC قادر ابڑو HC شریف پہوڑ HC مولا بخش اور HC سونا خان کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ ڈھاڈر کے مقدمہ فرد نمبر 29/2023 بجرم 392 ت پ میں نامزد ملزم علی اکبر ولد قادر بخش قوم چھلگری ساکن رند علی کو گرفتار کر کے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل CD/125 ماڈل 2023 اور ایک عدد TT پسٹل برآمد کر لیا جبکہ برآمدہ TT پسٹل کی نسبت ملزم کے خلاف علیحدہ مقدمہ نمبر 30/2023 بجرمB-17 بلوچستان آرمز ایکٹ درج رجسٹر ہوا۔