اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو گرفتار کر لیا

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ اینٹی کرپشن ٹیم کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے تھے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے عثمان بزدار کو لاہور سے حراست میں لیا۔

ایڈیشنل ڈی جی وقاص الحسن کی سربراہی میں ٹیم عثمان بزدار کو گرفتار کرنے پہنچی تھی لیکن محکمہ اینٹی کرپشن سابق وزیراعلٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق عثمان بزدار پنجاب یونیورسٹی کے ریسٹ ہاؤس میں موجود تھے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی جی خان میں درج مقدمے میں گرفتار کرنے کا پلان تھا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن عثمان بزدار کو سرکاری اراضی پر قبضہ اور غیر قانونی بس اسٹینڈ بنانے کے الزم میں گرفتار کرنے پہنچی تھی۔ اینٹی کرپشن سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف مختلف کیسز میں تحقیقات کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے