ایشیائی ترقیاتی بینک کا کلائمیٹ چینج فنانسنگ کیلئے نئے پروگرام کا اعلان

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کلائمیٹ چینج فنانسنگ کیلئے نئے پروگرام کا اعلان کر دیا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو منصوبوں کیلئے 15 ارب ڈالر تک کے نئے قرضے دیئے جا سکیں گے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس صدی میں ایشیاء اور پیسیفک میں 40 فیصد قدرتی آفات آئیں، ان قدرتی آفات سے علاقے کو 1.7 کھرب ڈالر کا نقصان ہوا، ایشیا پیسفک ریجن میں ایک سال سے جاری موسمیاتی آفات کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق ڈونرز ممالک کی جانب سے ہر ایک ڈالر کے بدلے 5 ڈالرز کا انتظام کیا جائے گا، 3 ارب ڈالر کی گارنٹی کی صورت میں 15 ارب ڈالر کے قرضے دیئے جائیں گے، اے ڈی جی نے ڈنمارک، جاپان، کوریا، برطانیہ اور امریکہ کو اہم ابتدائی پارٹنر قرار دیدیا ۔

موسمیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹس اور فنڈز کی فراہمی کیلئے ان ملکوں سے بات چیت جاری ہے ،عالمی مالیاتی اداروں، نجی شعبے، مخیر اداروں سے بھی رابطہ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے