بلوچستا ن عوامی پارٹی کا وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہا ر

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستا ن عوامی پارٹی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بطور اتحادی جماعت وفاقی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ اور پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دیدیاہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کا موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخالد مگسی، وفاقی وزیر اسرار ترین،وزیر مملکت احسان اللہ ریکی، زبیدہ جلال،روبینہ عرفان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دیدیااجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر پارٹی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بھی اعتمادمیں لیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی خالد مگسی کے فیصلوں پر انکے ساتھ کھڑی ہے۔شرکائنے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، باپ پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے،حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اجلاس میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس آئندہ بھی جاری رکھنے اور بلوچستان عوامی پارٹی کاتمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں بھی باپ پارٹی پوری قوت کے ساتھ ابھرے گی پارٹی متفق اور متحد ہے، تمام مسائل مل کر حل کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے