کبل دھماکا، سی ٹی ڈی تھانے میں 300 سے 400 کلو بارودی مواد تھا، تحقیقاتی رپورٹ
سوات(ڈیلی گرین گوادر) سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی تھانے میں مالاکنڈ ریجن کا مال خانہ تھا جس میں 300 سے 400 کلو گرام بارودی مواد پڑا تھا جو دھماکوں سے پھٹ گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں تفتیش کیلئے لائے گئے دو مشتبہ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔