آئی ایم ایف پیکیج کے لئے واشنگٹن مذاکرات بے نتیجہ، کوئی یقین دہانی نہ مل سکی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) آئی ایم ایف پیکیج کے لئے واشنگٹن مذاکرات بے نتیجہ رہے۔مذاکرات کے آخری مرحلے پر آئی ایم ایف سے کوئی یقین دہانی نہ مل سکی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مذاکراتی ٹیم کو اسٹاف لیول معاہدے کی تاریخ نہ مل سکی، پاکستان کو 3 ارب ڈالر مزید زر مبادلہ ملنے کی یقین دہانی تک تعطل برقرار رہنے کا اندیشہ ہے۔پاکستان کی یقین دہانیوں پر سٹاف لیول معاہدہ ہونے کے امکانات کم ہیں ۔حکومتی ٹیم کو مذاکرات جاری رہنے کا شیڈول بھی نہ مل سکا ۔

ذرائع کے مطابق اپریل کے آخر تک مزید مذاکرات کا فی الحال کوئی شیڈول نہیں ، آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ پاکستان دوست ممالک یا دیگر ذرائع سے مزید تین ارب ڈالر فنانسنگ حاصل کرے۔آئی ایم ایف کو سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات نے1 ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے