یوم عید اختلافات اور ر نجشوں کو بھول کر ایک دوسرے کو گلے لگانے کا دن ہے ، میرچنگیز جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے پا کستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کا اللہ کریم کی جانب سے مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے، یوم عید اختلافات اور رنجشوں کو بھول کر ایک دوسرے کو گلے لگانے کا دن ہے ہمیں چاہئے کہ اپنی عید کی خوشیوں میں غریبوں کو بھی شامل کریں۔ عیدالفطر کے موقع پر یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم انفرادی سوچ کی بجائے اجتماعیت کی جانب بڑھیں،عید کا دن ایک مذہبی تہوار ہی نہیں بلکہ رب تعالیٰ کا شکر بجا لانے کا دن ہے دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق آج کے دن ہم معاشرے کے پسے ہو ئے طبقات کو اپنی خو شیوں میں شریک کر یں آج کا دن اس عہد کی تجد ید کا دن ہے کے ہم اپنی زندگیوں کو اس سانچے میں ڈھالیں گے جس کا تقاضہ عید کادن ہم سے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور خطباء عیدکے اجتماعات کے دوران پاکستان کی خوشحالی،معاشی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کرائیں۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔