کچھی میں قبائلی جھگڑوں کا وقفے وقفے سے جاری رہنا بڑے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، نیشنل پارٹی
کچھی(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے ترجمان نے کہا کہ ضلع کچھی میں قبائلی جھگڑوں کا وقفے وقفے سے جاری رہنا بڑے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان کی پسماندگی کا ایک بہت بڑی وجہ قبائلی جنگیں ہیں جس کی وجہ سے نفرت جہالت بے روزگاری اور سیاسی عدم استحکام کو فروغ مل رہا ہے ان قبائلی جنگوں نے عام سادہ مزاج اور کم علم آدمی کو نفرت کی تباہ کن آگ میں دھکیل کر ایک دوسرے کا جانی دشمن بنادیا ہے۔اور قبائلی نفرتون اور تنازعات میں نقصان عام آدمی کا ہی ہوتا ہے بااثر افراد اور اسٹیبلشمنٹ عام آدمی کو لسانی اور قبائلی بنیاد پر جذباتی بناکر اسکی ذہن سازی کرتے ہیں تاکہ وہ ہی اس جنگی آگ کا ایندھن بنے اور وہ ایندھن بنتا بھی ہے ایک بڑے عرصے سے کچھی میں اس طرح کی جنگوں کو ہوا دیکر لوگوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ انکا کاروبار انکے بچوں کا تعلیم انکے وسائل کا ضیاع انکا امن اور معیشت یعنی سب کچھ بے حد متاثر ہوتا چلا آرہا ہے جب قبائلی جنگیں شروع ہوتی ہین تو ہرطرف سے مسلح جتھے بے گناہ لوگوں کو قتل کردیتے ہیں جس سے نفرت کی آگ پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور آگ اور خون کی اس ہولی کا اندازہ پھر کسی کو نہیں رہتا ان جنگوں کے پیچھے جہاں قبائلیت کا ہاتھ ہے تو وہاں پر ریاستی ادارے بھی مکمل کردار ادا کررہے ہیں تاکہ ان لسانی قبائلی اور گروہی جنگوں کی وجہ سے نفرتوں کوفروغ ملے اور عام آدمی معاشی شعوری اورسیاسی طورپر منظم نہ ہوسکے اور وہ اسی طرح لاشعوری میں ان قوتوں کیلئے آلہ کار کے طورپر استعمال ہوتا رہے نیشنل پارٹی ہر قسم کی قبائلی لسانی اور گروہی جنگوں کو رد کرتی ہے اور حکومت کی تماشائی کردار کی بھی سخت مذمت کرتی ہے کہ اگر کریمنل مسلح جتھے اسلحہ لیکر علاقے میں خطرناک عمل کرتے پھریں تو سرکار کی رٹ کہاں غائب ہے اور لا اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیاں کیوں خاموش تماشا دیکھ رہی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک حکمت عملی کے تحت ان جنگوں کو ہوا دی جارہی ہے تاکہ علاقے کے امن کو تباہ و برباد کرکے لوگوں کی سیاسی معاشی سماجی اور ذہنی ترقی کو روکا جائے اور عوامی شعوری سیاسی طاقت کو منتشرکرکے اپنے مذموم مقاصد و مذموم ایجنڈوں کی تکمیل کو ممکن بنایا جاسکے نیشنل پارٹی تمام قبائل. کے لوگوں سے پرامن رہنے کی دست بستہ اپیل کرتی ہے تاکہ انسانی جانوں کا نق صان نہ ہو اور حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنا رٹ قائم کرتے ہوئے کاروائی کرے اور فورا”جنگ بندی کراکے خونریزی سے لوگوں کو محفوظ بنائے۔