انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا پی ٹی آئی رہنما کے خلاف زمان پارک توڑ پھوڑ حملے کے مقدمے میں پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جو انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مسترد کردی۔

دوران سماعت ایس پی آفتاب پھلروان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے ہمراہی ملزمان سے 7 کلاشنکوف برآمد ہوئیں ۔ ملزم سے تفتیش مکمل کرنی ہے۔ جس پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد نہیں ۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیابعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت کی جج عبہر گل خان نے سندھ پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے