کوئٹہ ،عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جمعرات کوہوگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)شوال المکرم(عیدالفطر)کاچانددیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔زونل رویت ہلال کمیٹی بلوچستان کے چیئرمین صوبائی خطیب شیخ القرآن مولانا انوارالحق حقانی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کوئٹہ شوال المکرم (عیدالفطر)کا چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی کااجلاس آج بروزجمعرات 20اپریل کو ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ہوگا، اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران مولانا مفتی محمد جان قاسمی مولانا سید نقیب اللہ، علامہ قربان علی توسلی، مولانا عتیق الرحمن شاہ،ڈاکٹر عطا الرحمن،قاری عبدالرشد زہری اورقاری عبدالحفیظ شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے