پنجاب میں ٹکٹیں جاری کرنیکا معاملہ ، پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پنجاب میں انتخابی ٹکٹیں جاری کرنے کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کو آج سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظارہے،پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی ٹکٹوں کا جائزہ مکمل کرلیا پاکستان تحریک انصاف نےپنجاب کے براہ راست الیکشن کے 297 حلقوں میں سے 287 پر پارٹی ٹکٹس کا کام مکمل کرلیا ہے،10 سیٹوں پر اتحادی جماعتوں اورشخصیات کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی،2 سیٹیں مجلس وحدت ا لمسلمین کو دی جائیں گی ، 3پرمختلف شخصیات کےساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوگی۔
تحریک انصاف کا پانچ سیٹوں پر ابھی ٹکٹوں کے حوالےسے حتمی فیصلہ نہ ہوسکا، تحریک انصاف سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے تناظر میں ٹکٹوں کااجرا کرے گی، تحریک انصاف ٹکٹوں کے اجرا کے حوالے سے آج سپریم کورٹ کے فیصلے کاانتظار کرے گی ۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی نے 287 ٹکٹوں کے اجرا کے لئے پارٹی امیدواروں بارے مشاورت مکمل کرلی ہے ، گزشتہ رات گئے تک ساوتھ پنجاب اور ویسٹ پنجاب کی ٹکٹوں بارے فیصلے کیے گئے، سنٹرل پنجاب اور نارتھ پنجاب میں امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے جاچکے ہیں ۔