بلوچستان میں کسٹمز، ایف سی اور لیویز فورس کے مشترکہ کاروائی میں 25 کروڑ روپے ما لیت کی چینی اور کھاد بر آمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کسٹمز حکام کی ایف سی اور لیویز فورس کے ہمراہ مشترکہ کاروائیوں میں 25کروڑ روپے ما لیت کی چینی اور کھاد بر آمد کر لی گئی۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم کی ہدایت پر کسٹمز حکام نے مسلسل چار روز تک کی جا نے والی کاروائیوں میں 45 ٹرکوں میں لوڈ 37ہزار 2سو پارسلز چینی اور کھاد کے برآمد کر لئے۔جبکہ اس کے علا وہ ماہ اپریل کے دو ہفتوں کے دوران کسٹمز حکام نے ایف سی اور لیویز فورس کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 13 کڑور روپے مالیت کی چینی اور 3 کروڑ مالیت کی کھاد برآمد کی ہے۔ ترجمان کے مطابق مختلف کاروائیوں کے دوران اسمگلروں کی جانب سے فورسز کی گاڑیوں کو ریت میں پھنسایاگیا لیکن اس کے باوجود کسٹمز اور دیگر اداروں نے تمام سامان بمعہ گاڑیوں کو تحویل میں لے کر قبضے میں لے لیاہے۔ ترجمان کے مطابق برآمد شدہ سامان کی قیمت 25 کروڑ روپے بنتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔