سول سروس اکیڈمی کا مقصد انسانی ترقی اور عمومی خدمت کے لئے مہارتوں کو بہتر بنانا ہے ،عبدالعزیز عقیلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سول سروس اکیڈمی کا مقصد انسانی ترقی اور عمومی خدمت کے لئے مہارتوں کو بہتر بنانا ہے۔ یہ ایک ایسی تعلیمی ادارہ ہوگا جو آفیسران کے استعداد کار کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے جو اپنے اندر پنہاں خصوصیات کو تلاش کرتے ہیں اور اپنے ذاتی پیدائشی قابلیتوں کو شناخت کرتے ہیں۔ سول سروس اکیڈمی کا ہدف ایک اہم مقصد ہے جو سماجی ترقی اور خدمت کے میدان میں نوجوانوں کو بہتر بنانا ہے۔ حکومت کے ذرائع کو بہتر بنانا، ان کی کارکردگی اور اہداف کو بہتر تعین کرنا اور عوام کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔ سول سروس کا مقصد عوام کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے، اور اس کے ذریعہ حکومت مختلف اقدامات کو بہتر بناتی ہے جن کے ذریعہ عوام کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔ بین الاقوامی بہترین طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام بالخصوص معاشرے کے پسماندہ طبقات کے مسائل کو سمجھنا اور ان کے حل میں اپنی تمام تر صلاحیتیں لگانا سول سروس کی معراج ہے۔ ملک و صوبے کو ایسے سول سرونٹس کی ضرورت ہے جو جدید دور کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ضروری علم اور مہارت سے لیس ہوں۔ صوبائی حکومت کی یہ اقدام قابل تعریف ہے کیونکہ اس سے نوجوان سول سرونٹس کو غریب لوگوں کے مسائل کو سمجھنے اور ان کا مناسب حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ اقدام سول سروس میں اصلاحات سے متعلق موجودہ حکومت کے ایجنڈے کے مطابق بھی ہے۔ بلوچستان سول سروس اکیڈمی کا قیام بلوچستان سول سروس کی بہتری و ترقی اور افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لی? صوبائی حکومت کا اہم اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے صوبائی سول سروس اکیڈمی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اور پہلے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کا بھی افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹریز اور ریٹائرڈ آفسران بھی تقریب میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیڈمی کا قیام وزیر اعلیٰ کی رہنمائی اور سرپرستی کے باعث ممکن ہوا اور اکیڈمی کو مزید بہتر اور بھرپور طور پر فعال بنایا جا? گا اور اکیڈمی کے لی? نئی عمارت کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جا? گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر اکیڈمی کے قیام کا مقصد صوبے کے نوجوان افسران کی کیپسٹی بلڈنگ ہے۔ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں باصلاحیت اور تربیت یافتہ افسران کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان آفیسر اس سہولت سے بھرپور استفادہ کرکے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی سول سروس کے 17 اور بالا گریڈ کیآفیسرز کی کیپیسٹی بلڈنگ کیلئے کوئٹہ میں سول سروسز اکیڈمی کے قیام کی منظوری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی ایک سمری پر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کا افتتاح کر کے گڈ گورننس اور موثر عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ تمام کیریئر مینجمنٹ کورسز کی سربراہی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے