الیکشن کمیشن فیصلہ کالعدم ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزاردوبارہ مخصوص نشست کے لیے اہل قراردے دیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کو دوبارہ مخصوص نشست کے لیے اہل قرار دے دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو دوبارہ حلف اٹھانے کی اجازت دے دی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےشاندانہ گلزار کو ڈی نوٹی فائی کرنے اور دوسری خاتون کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے شاندانہ گلزار کو دوبارہ مخصوص نشست کے لیے اہل قرار دے دیا۔

واضح رہے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے مخصوص نشست سے استعفی دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ان کی جگہ دوسری خاتون روحیلہ حامد کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔ شاندانہ گلزار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے