لہڑی قبائل اپنی آباؤ اجداد کی زمینوں کا دفاع خون کے آخری قطرے تک کرنا اچھی طرح جانتی ہے، ترجمان لہڑی ہاؤس
بولان(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان لہڑی ہاؤس کی جانب سے یہاں جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھی کے علاقے باجھی میں لہڑی قبائل کے جدی پشتی زمینوں پر گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر ابڑو جاموٹ قبائل کے چند شرپسندوں نے قبضہ گیری کی نیت سے حملہ کیا تھا جس میں ہمارا ایک جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوا ہے انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر سوشل میڈیا میں اپنی ساکھ کو بچانے کیلئے ناکام پروپیگنڈہ کرکے ٹرینڈ چلا رہے ہیں کہ لہڑی قبائل کے ساتھ مزاحمتی تحریک کا لشکر ساتھ ہے جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہے دشمن لہڑی قبائل کے جوانوں کے حوصلے اور جوان مردی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اب سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے پر اتر آیا ہے ترجمان لہڑی ہاؤس کا کہنا تھا کہ غیور لہڑی اقوام کچھی میں اپنی جدی پشتی آباد اجداد کی زمینوں پر قبضہ گیری کی کسی کو اجازت نہیں دینگے انکا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر نے لہڑی اقوام کے نہتے چار نوجوان پہلے بھی شہید کیئے اور گزشتہ روز بھی انکی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارا جوان شہید ہوا ہے ان دشمن قوتوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ لہڑی قبائل اپنی زمین ننگ ناموس کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے لہڑی قبائل کے جوان کچھی میں اپنی زمینوں کے دفاع کیلئے موجود ہیں جنکو بی ایل اے دیگر مزاحمتی تحریک سے جوڑنا دشمن کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہیں انہوں نے بیان کی توسط سے وزیر اعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان آئی جی بلوچستان کور کمانڈر بلوچستان کمشنر نصیر آباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کچھی سے مطالبہ کیا ہے کہ کچھی کے بالاناڑی اور سچو گردونواح میں موجود شرپسند جوکہ علاقے میں بدامنی پھلانے کے زمہ دار ہیں ناسور عناصر کے خلاف کاروائی کرکے لہڑی قبائل کو انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر لہڑی قبائل اپنی آباؤ اجداد کی زمینوں کا دفاع خون کے آخری قطرے تک کرنا اچھی طرح جانتی ہے