گوادر میں بارڈر مافیا کے سامنے متعلقہ ادارے بے بس،گوادر عوام کو مہنگائی کی بد ترین جہنم میں دھکیلا جارہا ہے ، ماہیگیراتحاد لیبر یونین
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادر میں بارڈر مافیا کے سامنے متعلقہ ادارے بے بس،گوادر عوام کو مہنگائی کی بد ترین جہنم میں دھکیلا جارہا ہے، روزانہ 40لاکھ لیٹرایرانی پٹرولیم 3 لاکھ لیٹر کوکنگ آئل اور گیس بیرون صوبہ اسمگل کیا جارہا ہے، تدارک کرنیوالے اداریکوسٹ گارڈ،کسٹم اور ضلعی انتظامیہ بے بس ہوچکے ہیں۔گوادر ماہیگیراتحاد لیبر یونین کے ترجمان نے اپنے بیان کہا ہے کہ گوادر پاکستان اور چہبار ایران کی بارڈری شہر ہونے اور صدیوں سے آپسی رشتے کی وجہ سے عوام کو خصوصی رعایت دی گئی ہے تاکہ ضلع کے عوام کو محدود کاروبارکے زریعے ریلیف حاصل کر سکے لیکن بارڈر مافیا ٹینکر اور بسوں کے زرئعے روزانہ 40لاکھ لیٹرایرانی تیل اور3 لاکھ لیٹر کوکنگ آئل اور گیس کی کراچی اسمگلنگ کرکے گوادر عوام کو مہنگاء کے جہنم میں دھکیل رہے ہیں اور متعلقہ ادارے کوسٹ گارڈ، کسٹم اور ضلعی انتظامیہ بے بس ہوچکے ہیں۔گوادر عوام بلوچستان اور وفاقی حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ ضلع گوادر کی عوام کی پریشانیوں کو مدنظر رکھ کر ٹینکر و بسوں کے زریعے ایرانی اشیا کی ضلع سے باہرلی جانے پر مکمل پابندی لگایا جائے۔