عمران خان کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج سے انکار اور بد تمیزی پر درخواست گزارنے سیشن جج کچلا ک سے رجوع کر لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج سے انکار اور بد تمیزی پر درخواست گزارنے سے سیشن جج کچلا ک سے رجوع کر لیا، درخواست پر سماعت آج ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز درخواست گزار بلو چستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق ایگز یکٹو ممبر و کوئٹہ بار کے بانی سابق صدر ملک سمندر کاسی ایڈو کیٹ کی جانب سے پو لیس تھانہ کچلا ک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج کے لئے در خواست دی تاہم ایس ایچ او کچلاک کی جانب سے ایف آئی آر کی اندراج سے انکار اور در خواست گزار کے ساتھ بد تمیزی بھی کی گئی جس پر سیشن جج کچلا ک کی عدالت میں 22اے کی درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست پر سماعت ۱ٓج 14اپریل ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے