مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے70سال اقتدار میں رہ کر زیارت کے عوام کے حقوق خود کھائے ہیں، نور محمد دمڑ

زیارت (ڈیلی گرین گوادر)زیارت کے مختلف علاقوں میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، جمعیت علماء اسلام سے بڑی تعداد میں کارکنوں نے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔جمعیت علماء اسلام ف سے بشیر احمد امیر محمد منگل محمد شربت خان راز محمد وکیل احمد صحبت خان بلال احمد جاوید اختر محمد رفیق محمد رحیم داد محمد نظر محمد دوست محمد جمالدین حاجی بہادر خان،دین دوست مومن خان احمد اللہ صدیق اللہ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے نقیب اللہ فدا محمد حاجی شاہ محمد حاجی محمد رحیم ولی خان میرزا خان عجب خان محمد رضوان محمد شفیق حاجی پیر محمد غازی خان نجیب اللہ احسن خان آزاد خان محمد عرفان محمد عیسیٰ بیان اللہ منیر احمد عزیز اللہ حاجی عبدالمتین عبدلقدیم عبدالجلیل عبدلندیم اپنے خاندانوں سمیت مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ کی کارکردگی سے متاثر ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کے 70سالوں سے سے اس حلقے کو پسماندہ رکھا گیا تھا یہاں سے منتخب ہونے والے فقط اپنے جیب بھرتے تھے یا خاص لوگوں کو نوازتے تھے غریب عوام اور علاقے کے ترقی کیلئے انھوں نے کچھ نہیں کیا تھا یہی وجہ تھی کے جب میں منتخب ہوا تو حلقہ مسائلستان تھا ہر شعبہ زوال کا شکار بلکہ ختم تھا الحمداللہ میں نے ساڑھے چار سالوں میں حلقے میں ہر شعبے اتنے کام کیے ہیں کے جہاں جاہوگے شہر کلی علاقہ ہو وہاں کام ہوئے اور ہوتے ہوئے زمین پر نظر آ ئینگے شکر الحمداللہ ہم نے بلا تفریق زئی خیلی سیاست کے عوامی خدمت کی ہے ہزار سے زیادہ ملازمتیں بے روزگاروں کو میرٹ پر دیے اب ہزار سے زیادہ خاندان کے لوگ ملازمت پر اور گھر کے چھولے جل رہے ہیں آج قوم پرست اور مذہب پرست کے تیس چالیس سالہ عہدے داران کارکنان جو ان کو چھوڑ کر ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں یہ لوگ حقیقت سے باخبر ہوئے کے فنڈز بھی ہیں ترقیاتی کام منصوبے بھی ہیں بس 70 سالوں سے ہمارے ووٹوں پر اسمبلی پہنچنے والے مخلص نہیں تھے جس کی وجہ سے کام نہیں ہوتے صوبائی وزیر نے کہا کے اگر حلقے کے عوام نے دوبارہ موقعہ دیا تو میرا یہ وعدہ ہے کے میں اس حلقے کو بلوچستان اور پاکستان کا ایک مثالی حلقہ بناکر مسائل سے پاک ہر طرف ترقیاتی منصوبے پھر جلد دیکھاو ں گا جو پورے صوبے میں اول نمبر پر ہونگے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں دیگر سے بھی کہتا ہوں کے جو جماعتیں 70 سالوں میں اقتدار میں رہے کر آپ کے علاقے کے مسائل حل نہ کرسکے وہ مزید بھی حل نہیں کرینگے نہ صلاحیت رکھتے ہیں اور نہ دلچسپی لہذا ہمارے کاروان میں شامل ہوکر حلقے کے اور اپنے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے ساتھ ہمارے ہاتھ مضبوط کریں ہم بلاتفریق خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں انھوں نے کہا کے جلد ہزاروں لوگ مزید ان جماعتوں سے مستعفی ہوکر ہمارے کاروان میں شامل ہونے والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے