اورماڑہ زیرو پوائنٹ کے قریب ٹرک اور زکری زاہرین کی شہزور گاڑی میں تصادم 6 افراد زخمی

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) اورماڑہ زیرو پوائنٹ کے قریب ٹرک اور زکری زاہرین کی شہزور گاڑی میں تصادم 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات الصبح اورماڑہ زیرو پوائنٹ کے قریب کوہ مراد زیارت جانیوالی زکری زاہرین کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی امداد فراہم کرنے کے لئے درمان جاہ اورماڑہ منتقل کر دیا، اطلاع کے مطابق ٹرک کراچی سے گوادر جبکہ شہزور گاڑی کراچی سے تربت کے لئے جا رہی تھی جو زکری زاہرین کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے