پورا پاکستان سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہے اور آئین کیلئے جدوجہد کرے گا ، فواد چوہدری

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی، انہوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے پر عمل نہ کرا سکی تو بطور ادارہ اسکا وجود ختم ہو جائیگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدالتی نظام کو مذاق بنایا جا رہا ہے، عدالت حکم دیتی ہے مگر عمل نہیں ہوتا، آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، کوئی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئین پرججز کی علمی بنیادوں پرتقسیم کو سیاسی تقسیم بنانا چاہتی ہے جوناقابل قبول ہے۔ آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی اور 90 دن میں الیکشن ہونا لازمی ہیں۔ آئین کے تحت 90 دن میں الیکشن ہونا لازمی ہیں، ہم عدلیہ کی عزت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔وکلاء معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، پورا پاکستان سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہے اور آئین کیلئے جدوجہد کرے گا، ن لیگ کی عدلیہ پر حملوں کی تاریخ پرانی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، مذاکرات کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دینی ہے، بات چیت کیلئے مذاکراتی وفد بنا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے