پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پرجلد دستخط ہو جائینگے ، آئی ایم ایف
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ سٹاف لیول معاہدے پرجلد دستخط ہو جائیں گے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی جس میں آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرمڈل ایسٹ جہیاداوزور کی قیادت میں ٹیم سے رابطہ ہوا۔
وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف مشن کے حالیہ دورہ پاکستان اور پیشگی شرائط پر عمل درآمد کا جائزہ اور پاکستان کے قرض پروگرام میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آئی ایم ایف ڈائریکٹرمڈل ایسٹ جیہاد ازوور نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔