کوشش ہے کہ حلقے کے ہر گاؤں کے عوام صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات انکی دہلز پر پہنچائیں، نورمحمد خان دمڑ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حلقے کے ہر گاؤں میں عوام کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، بجلی سمیت تمام بنیادی سہولیات انکی دہلز پر پہنچائے اور ہے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میں بہتری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جا رہے ہیں اپنے دور میں 30 ایمبولنسز ایک موبائل ہسپتال اور48 بی ایچ یوز منظور کرانے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت زیارت میں سٹاف کمی دور کرکے درجنوں نوجونوں کو میرٹ پر روزگار پر تعینات کیا گیا ہے ہمارا مشن عوامی خدمت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ صحت ضلع زیارت اور سنجاوی کے لئے منظور شدہ پندرہ جدید طبی سہولیات سے آراستہ نئے ایمبولنس کی چابی دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انور مندوخیل، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر فرید احمد پانیزئی،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سنجاوی غلام رسول کاکڑ، بی اے پی ضلع زیارت کے صدر عبدالستار کاکڑ، کے علاوہ بی اے پی ضلع زیارت و تحصیل سنجاوی کے عہدیداروں، کارکنوں، قبائلی عمائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے نئے ایمبولنسز کی چابیاں ڈی ای ایچ او زیارت ڈاکٹر انور مندوخیل اور پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر فرید احمد پانیزئی کے حوالے کیا اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں زیارت کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایمبولنس موجود نہیں ہوتا تھا ایمرجنسی کے دوران مریض اور انکے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی میں مریضوں کو بروقت علاج معالجہ کیلئے کوئٹہ نہ پہنچنے کی وجہ سے وہ راستے ہی میں اللہ کو پیارے ہوجاتے تھے لیکن اب الحمد اللہ میں نے اپنے دور حکومت میں تیس ایمبولنسز،ایک موبائل ہسپتال منظور کرکے محکمہ صحت کے حوالے کرچکا ہے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش تو یہ ہے کہ ہر گاؤں میں اچھا ہیلتھ مرکز اور ایک اچھا سکول ہو اانہوں نے کہاکہ زیارت کے ہر یونین کونسل میں کم ازکم ایک ایمبولنس موجود ہوگا انہوں نے کہاکہ میں نے ضلع زیارت کے عوام کیلئے گزشتہ سال کی پی ایس ڈی پی میں 48 بی ایچ اوز بھی منظور کرائے جس پر تیزی سے کام جاری ہے اور جون تک مکمل بھی ہوجائے گے سنیئر صوبائی وزیر نے 15 منظور کرائے گئے نئے ایمبولنس کا تفصیلی معائنہ بھی کیا گیا دریں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ سول ہسپتال اور ٹراما سنٹر کوئٹہ میں قندھاری بازبم دھماکے میں زخمی ہونے والے زخمی کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بم دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کو تمام طبی سہولیات فراہمی کرنے کی ہدایت کی۔