بلوچستان میں انسداد کورونا ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار
کوئٹہ :بلوچستان میں انسداد کورونا ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار،کوئٹہ، لسبیلہ چاغی اور کیچ میں پچھلے 6 روز کے دوران صرف 133 ہیلتھ ورکرز کو ویکیسن لگائی جاسکی ہے۔صوبائی کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹراسحاق پانیزئی نے بتایاکہ چار فروری سے بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ چاغی،لسبیلہ اور کیچ میں انسداد کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور اب تک 6روز کے دوران صرف 133 ہیلتھ ورکرز کو ویکیسن لگائی جاسکی ہے،،ڈاکٹراسحاق پانیزئی نے بتایاکہ بلوچستان کو فی الحال 5ہزار ویکسین مہیا کی گئی ہیں پہلے مر حلے کی باقی 5ہزارویکسین رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مل جائیں گی،انہوں نے بتایا کہ انسداد کورونا ویکسین صرف پہلے سے رجسٹرڈ ڈا کٹر وں اور طبی عملے کے ارکان کو لگائی جارہی ہے رجسٹرڈ ا فرادکو موبائل فون پرمخصو ص کوڈ ملنے کے بعدویکسین کیلئے قر یبی مرکز میں کال کیاجاتاہے