محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر ریلیز آرڈر جاری کردی
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیربلدیات سردار صالح محمد بھوتانی کی کوششوں سے محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر ریلیز آرڈر جاری کردی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق صالح محمد ناصر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستانن کا چارج سنبھالنے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر بیلہ سلنڈر دھماکہ کے جاں بحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کو معاوضہ کی ادائیگی کا ریلیز آرڈر جاری کردیا ہے سانحہ بیلہ سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو 1500,000 روپے، شدید زخمیوں کو 500,000 روپے اور معمولی زخمیوں کو 200,000 روپے ادا کی جائینگی سابق معاون خصوصی وزیراعلی بلوچستان شہزاد بھوتانی کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے احکامات پر بیلہ سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کو معاوضہ کی ادائیگی کے لئے ڈی سی لسبیلہ کی سربراہی میں قائم ضلعی معاوضتی کمیٹی ویریفکیشن کے بعد ادائیگی کا عمل شروع کریگی انکا کہنا ہے کہ سانحہ بیلہ دہشت گردانہ واقعہ کے زمرے میں نہ آنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کی منظوری دی جس پر ایلیان لسبیلہ انکے شکرگزار ہیں شہزادبھوتانی کا کہنا تھا کہ سلنڈر دھماکے میں جن کے پیارے شہید ہوئے انکا دکھ ہمارا بھی دکھ ہے مشکل کی ہرگھڑی میں بھوتانی برادران لاسی عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔
٭٭٭٭