صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، دْرا بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان دْرا بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، محکمہ کھیل نے کوئٹہ میں تھروبال کے کھلاڑیوں کیلئے گراؤنڈ تیار کیا ہے تاکہ تھروبال کے کھلاڑی اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے بھرپور محنت کرسکیں یہ بات انہوں نے ایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ کے تھروبال گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا اور گراؤنڈ میں نئے تھروبال کورٹ کا معائنہ بھی کیا، قومی معیار کے جدید تھربال گراؤنڈ میں 34ویں نیشنل گیمز سے قبل تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے گراؤنڈ میں بین الاقوامی معیار کا پولی یوریتھین میٹ لگایا گیا ہے ڈائریکٹر جنرل کھیل نے کہا کہ محکمہ کھیل کی کوشش ہے کہ تمام کھیلوں کو یکساں ترجیح دیں، تھروبال کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 34ویں نیشنل گیمز کیلئے دس کروڑ روپے وینیوز کی تیاری کیلئے مختص کئے جس میں سے تھروبال گراؤنڈ کی تزین و آرائش کا کام بھی کیا گیا ہے، نیشنل گیمز میں تھروبال سمیت چار مختلف کھیلوں کے نمائشی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ تھروبال کا نمائشی میچ اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے