سیاسی دباؤ پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ضمانت کو رد کرنا آزاد عدلیہ کے منہ پر طمانچہ ہے، سینیٹر مشتاق احمد

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور ایوان بالا کے متحرک ممبر سینیٹر مشتاق احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹویٹر میں اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ سیاسی دباؤ پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ضمانت کو رد کرنا آزاد عدلیہ کے منہ پر طمانچہ ہے، بلوچ سرزمین کی ترقی کے لئے جمہوری جدوجہد کرنے والوں کے لئے انصاف کے دروازے بند کرنا افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وقت آن پہنچا ہے کہ دو نہیں ایک پاکستان اور ایک ہی قانون پر عمل کیا جائے۔یادر ہے کہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے خلاف درجنوں مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں مبینہ طور پر احتجاجی مظاہروں کے دوران مولانا ہدایت الرحمن و ساتھیوں پر پولیس اہلکار کی ہلاکت کا بھی مقدمہ شامل ہے۔ دیگر مقدمات میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو ضمانت دی جاچکی ہے مگر قتل کے مقدمہ میں مولانا ہدایت الرحمن تین ماہ سے زیر حراست ہیں۔ واضع رہے سیشن جج گوادر کی عدالت نے 11 اپریل بروز منگل حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے