کسٹمز حکام نے ماہ اپریل میں 60 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام نے ماہ اپریل میں 60کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم اور کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کی ہدایت پر کسٹمز حکام نے ماہ اپریل میں قلعہ عبداللہ، ڈیرہ مراد جمالی، نوشکی اور چاغی میں اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران چینی، کھاد، ٹائرز، پٹرول ڈیزل، پتی، ویلڈنگ راڈز، اسپیر اٹو پارٹس سی آر سی، ایچ آر سی کوئل راڈز،، اور قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بر آمد کر کے قبضے میں لے لیں۔ ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ سامان کی قیمت 60کروڑ روپے بنتی ہے۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔