کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کی چشم پوشی کے سبب منوجان روڈ و ارباب عمران ٹاؤن اور گردونواح میں گیس پریشر میں کمی کامسئلہ بدستورجاری ہے،جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، سحروافطارکے اوقات میں کھاناپکانے میں خواتین کو دشواری کاسامناکرناپڑتاہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے منوجان روڈ و ارباب عمران ٹاؤن کے علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کامسئلہ بدستورجاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں خصوصاخواتین کو سحروافطارکے اوقات میں کھاناپکانے میں دشواری کاسامناکرناپڑتاہے۔ اہل علاقہ نے بتایاکہ حکومتی اعلانات کے باوجودرمضان المبارک کے مہینے میں گیس پریشرمیں کمی کامسئلہ بدستورجاری ہے، ستم ظریفی کی بات تویہ ہے کہ کمپنی حکام اب بھی بلوں میں اضافی رقم بھی بھیج دیتے ہیں جوناانصافی ے مترادف ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس پریشرکامسئلہ حل کیاجائے تاکہ انہیں اس عذاب سے چھٹکارادلایاجائے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کی چشم پوشی کے سبب منوجان روڈ و ارباب عمران ٹاؤن میں گیس پریشر کمی کامسئلہ بدستورجاری

ٹیگز:
سوئی
