صدرنے عدالتی بل واپس کرکے پاکستان کاصدر ہونے کی بجائے پی ٹی آئی کے ورکر ہونے کاثبوت دیاہے ، ماہ جبین خالد جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی نائب صدر و فوکل پرسن ورکرز ویلفیئر بورڈ اسکولز ماہ جبین خالد جمالی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے آئین کو بچانے کے لئے عوام اور جیالے اٹھیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں آگے بڑھیں اور اس ملک میں آئین کی بالادستی کو قائم کریں اور آئین کے تحت جو کام جس ادارے کا ہے وہ کام اس ادارے کو کرنے پر مجبور کریں،صدرعارف علوی نے عدالتی بل واپس کرکے پاکستان کاصدر ہونے کی بجائے پی ٹی آئی کے ورکر ہونے کاثبوت دیاہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ماہ جبین خالدجمالی نے کہاکہ اس ملک کے آئین کو بچانے کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت نے جتنی قربانیاں دی ہیں کس کی کوئی نظیر نہیں ملتی پاکستان کے عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے آئین کو بچانے کیلئے میدان میں نکلیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداریاور آصف علی زردار ی کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک ایسے سیاستدان کو پیداکیاگیا ہے جس نے سلیکٹرز کے ذریعے اقتدارمیں آکر ملک کی بنیادیں ہلادیں اور وہ شخص اپنے بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر چل کر پاکستان کے اداروں کو نقصان پہنچا اور متنازعہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص لابی عمران نیازی کو ا یک مرتبہ پھر پاکستان کے عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے لیکن اب پاکستان کے عوام عمران نیازی کو کسی بھی صورت عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت عارف علوی کاازخودنوٹس اختیار بل پر دستخط نہ کرنا پارلیمنٹ کی توہین ہے صدرمملکت نے بل پر دستخط نہ کرکے پاکستان کا صدرہونے کی بجائے پی ٹی آئی کا ورکر ہونے کاثبوت دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے