ہم مسلمان ہیں ہمیں رمضان المبارک کے اس مقدس ماہ کا احترام لازمی کرنا چاہیے،اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی

جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین کے احکامات کی روشنی میں ہفتہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی رحمت اللہ شاہ نے جھل مگسی شہر کے مین بازار کی مختلف دکانوں اور ماہ صیام میں غیر قانونی طور پر کھلے ہوٹلز کا اچانک دورہ کیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احترام رمضان المبارک کی مناسبت سے شہر کے ہوٹل بند کردئیے گئے تھے تاہم اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی رحمت اللہ شاہ نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو رد کرنے والے ہوٹل مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لاکر حوالات میں بند کر کے ہوٹلز کو سیل کردیا مزید اسی دوران انھوں نے کریانہ ودیگر دکانوں میں موجود اشیاء خوردونوش ودیگر اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور پرائس کنٹرول لسٹ کی پابندی نہ کرنے والے دکانداروں کو آئندہ بھاری جرمانہ عائد کرنے کی وارننگ دی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسرحسین نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں رمضان المبارک کے اس بابرکت اور مقدس ماہ میں مصنوعی مہنگائی کرنے والے تاجر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں ہمیں رمضان المبارک کے اس مقدس ماہ کا احترام لازمی کرنا چاہیے اور خودساختہ مہنگائی سے گریز کریں بلکہ ضلع کی تاجر برادری روزہ داروں کو سستے اور مناسب داموں اشیاء فروخت کریں تاکہ روزہ داروں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ضلع بھر کے تمام تاجر حضرات سرکار کی جانب سے مقرر کردہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش و دیگر سامان فروخت کریں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف آئندہ بھی سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ منافع خور،خودساختہ مہنگائی اور گرانفروشی کرنیوالے والے تاجروں کی بروقت نشاندھی کروائیں تاکہ انکے خلاف باضابطہ طور پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے