پارٹی کے نومنتخب چیئرمین اوروائس چیئرمین عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کریں گے، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مختلف اضلاع میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب ہونے والے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے،پارٹی کے نومنتخب چیئرمین اوروائس چیئرمین عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کریں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں روزی خان کاکڑنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بھاری تعدادمیں کونسلران منتخب ہوئے جبکہ دوسرے مرحلے میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں مستونگ،قلات،خضدار کی میونسپل کمیٹیوں سمیت دیگر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے جس پر نومنتخب چیئرمین،وائس چیئرمین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ انکی محنت کی بدولت پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے اورانشاء اللہ میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جس طرح بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں بھی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے