دیامیر بھاشا ڈیم میں بارودی مواد پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق، آٹھ شدید زخمی
گلگت بلتستان: دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے میں کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے چار افراد جاں بحق اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔
گلگت میں واقع دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے سبب چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد بھی آٹھ تک بتائی جارہی ہے جو کہ شدید زخمی حالت میں ہیں۔