دھانہ سرکے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ سے بلوچستان، کے پی شاہراہ کا متاثرہ حصہ ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)دھانہ سر کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ سے بلوچستان، کے پی شاہراہ کا متاثرہ حصہ ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے حالیہ بارشوں کے باعث کوہ سلیمان رینج میں بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ بلاک ہو گئی تھی۔ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پر سڑک سے پہاڑی تودے کا ملبہ اٹھانے کا کام تیزی سے مکمل کیا گیاسیکرٹری مواصلات و چیئرمن نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد خرم آغا بلوچستان، کے پی کے میں این ایچ اے فیلڈ افسران سے مسلسل رابطے میں ہیں ممبر بلوچستان نارتھ شاہد احسان اللہ نے روڈ کو ہلکی ٹریفک کے لئے بحال قرار دے دیا دہانہ سرا کے مقام پر قومی شاہراہ N -50 کو ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاروڈ کو کل تک ہرقسم کی ٹریفک کے لئے مکمل بحال کر دیا جائے گااین ایچ اے کی طرف سے اْس طرف کا رخ کرنے والے مسافروں کو اپیل کی جاتی ہے کہ سفر کرنے سے قبل خود کو موسمی حالات سے باخبر رکھیں۔این ایچ اے ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے