حب ، دو مختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق دوسرا زخمی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) حب میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ایدھی زرائع کے مطابق حب ڈیم کے قریب مزدا الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جس کی شناخت خمیسہ ولد محمد یعقوب عمر 40 سال کے نام سے ہوئی جبکہ حب کے علاقے آفتاب چوک کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان نادر ولد اکبر عمر 20 سال زخمی ہوگیا۔نعش اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس میں جام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے