پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق ہی اشیاخورونوش کو فروخت کریں، عائشہ زہری
چھتر (ڈیلی گرین گوادر) رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے اور اشیا خورونوش کی قیمتوں کو اعتدال اور معیار برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر کے زیر نگرانی میں نائب تحصیلدار چھتر سید محمد شاہ کاظمی پٹواری رفیق ابڑو اور پولیس کے ہمراہ چھتر بازار کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے بازار میں اشیا خورونوش کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا نائب تحصیلدار چھتر سید محمد شاہ کاظمی نے دوکاندار حضرات کو پابند کیا کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق ہی اشیاخورونوش کو فروخت کریں چھتر شہر میں سبزیوں پھلوں گوشت۔آٹا چینی وغیرہ کی قیمتیں بلکل مناسب تھی اوراس موقع پر نائب تحصیلدار چھتر سید محمد شاہ کاظمی نیمزید دوکاندار کو ورننگ دیتے ھوئیکہا سرکاری نرخ نامے سے ایک روپیہ مہنگا کیا تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نیدوکاندار کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں ان کا مزید کہنا تھا کہ دوکاندار ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے ریٹس لسٹ کے مطابق ہی ایشا خوردنوش کو فروخت کریں