پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں، پاکستان نے اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی اسرائیل میں فروخت پرمزید تبصرے کیلئے وزارت تجارت سے رابطہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے یہ وضاحت سوشل میڈیا پر گردش کرتی پاکستان کی اسرائیل کے ساتھ تجارت کی خبروں کے بعد کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے