تربت اور گوادر میں مکران کوچز یونین نے کوسٹل ہائی وے پولیس کی مبینہ رویہ کے خلاف ہڑتال کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تربت اور گوادر میں مکران کوچز یونین نے کوسٹل ہائی وے پولیس کی مبینہ رویہ کے خلاف ہڑتال کردی، تربت اور گوادر سے کراچی جانے والی بس سروس کی معطلی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مکران ڈویژن کے اضلاع تربت اور گوادر میں کوچز یونین نے بسیں ٹرانسپورٹس میں کھڑی کرکے ہڑتال کردی،کوچزیونین کی ہڑتال کے باعث تربت اور گوادرسے کراچی جانے والی بس سروس معطل رہی اور کراچی سے بھی دونوں شہروں کو جانے والی بس سروس معطل رہی،مکران کوچز یونین کے رہنما ء رفیق قاضی کے مطابق کوچزیونین نے کوسٹل ہائی وے پولیس کی مبینہ رویہ کے خلاف ہڑتال کی ہے،ان کا الزام ہے کہ پولیس کی جانب ٹرانسپورٹرز کو تلاشی کے بہانے بلا وجہ تنگ کیا جاتا ہے جس پر وہ اپنا احتجاجا ہڑتال کررہے ہیں دوسری جانب تربت اور گوادر سے کراچی بس سروس کی معطلی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے