زکوٰۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ہلاکتیں، فیکٹری مالک گرفتار

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) سائٹ ایریا کے علاقے میں فیکٹری میں زکوٰۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بعد فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق فیکٹری میں بھگڈر سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد کی ہلاکتوں کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سائٹ اے تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں نامزد فیکٹری کے مالک عبدالخالق کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ فیکٹری کے 2 منیجرز سمیت 9 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ فیکٹری کے مالک عبدالخالق سمیت دیگر ملازمین کے خلاف غفلت اور لاپروائی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نے زکوٰۃ تقسیم کے حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو لاعلم رکھا۔چوکیدار نے فیکٹری کے مین گیٹ کے ساتھ چھوٹا گیٹ کھولا تو خواتین اور بچے اندر داخل ہوئے اور بھگدڑ مچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے