ضیاء اللہ لانگو سے نو تعینات ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے نو تعینات ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر نے ملاقات کی ملاقات میں وزیر داخلہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کی مبارکبادی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ہر سطح پر شفافیت، گڈگورننس کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہیانہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود،اور امان وامان کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی ترجیحات ہیں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ غیر جانبدار رہ کر فرائض سر انجام دے، میری تمام تر سپورٹ ان کے سا تھ ہوگی۔ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور، گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کے فروغ کے حوالے سے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے