وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت جمعہ کو صوبائی کابینہ کاطویل دورانیہ کااجلاس ٗ 63نکاتی ایجنڈے پر غور

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت جمعہ کو صوبائی کابینہ کاطویل دورانیہ کااجلاس منعقد ہوا اجلاس میں 63نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیاکابینہ نے اہم نوعیت کے بیشتر اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔کابینہ نے پشین گنج آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی، تیسرے نظر ثانی کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ، حکومت بلوچستان کی نظر ثانی شدہ اشتہارات پالیسی 2023 کی منظوری دیدی۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات نے ایجنڈہ پیش کیا نظر ثانی شدہ پالیسی میں 2013 کی اشتہارات پالیسی میں چند ترامیم کی گئی ہیں پالیسی کے تحت اشتہارات اخبارات سمیت ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کو بھی جا ری کئے جا سکیں گے۔اجلاس میں قومی نصاب کے فیز 1 گریڈVi – VIII پر عملدرآمد سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا کابینہ نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی کابینہ نے اعلیٰ تکنیکی تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے،بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کو لانچ کرنے اور اس پر عملدرآمد،صحت کارڈ ایک سال کی بجائے تین سال کے لئے جاری کرنے کی منظوری دیدی رواں مالی سال میں صحت کارڈ کے لئے 5 ارب روپے مختص ہیں کابینہ نے بلوچستان ڈرگز اور تھریپیوٹک گڈز رولز 2021 میں ترمیم،حکومت بلوچستان کے کمیونٹی لیڈ لوکل گورنمنٹ گورننسCLLG پالیسی کی منطوری دیدی مذکورہ پالیسی کی منظوری سے ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے چلنے والے کمیونٹی بیسڈ منصوبوں میں حکومت کی کوارڈینیشن بھی شامل ہوگی۔کابینہ نے فیڈرل لیویز کے شہداء کے لیے معاوضتی (کمپنسیشن)پالیسی، ضلع کیچ اور آواران کے انٹرن اساتذہ کی مستقلی کی بھی منظوری دے دی مستقل ہونے والے اساتذہ اپنے متعلقہ اضلاع میں ہی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔کابینہ نے ڈیرہ مراد جمالی ٹاؤن کے مکینوں کو 5050 ایکڑ اراضی پر مالکانہ حقوق، آئینی ترمیمی بل 2022 کے آرٹیکل 160 میں ترمیم کی توثیق کی بھی منظوری دیدی اس آئینی ترمیمی بل کے تحت کسی بھی صوبے کا این ایف سی ایوارڈ کا شئیر گزشتہ سال سے کم نہیں ہوگا۔اجلاس میں سوئی مائننگ لیز توسیع سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاصوبائی وزراء پر مشتمل کمیٹی وفاقی سطح پر بلوچستان کے موقف کا بھر پور دفاع کریگی۔کابینہ نے آئینی ترمیمی بل 2022 آرٹیکل 218 215 اور 228 کی توثیق بھی کردی اس آئینی ترمیمی بل سے خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ہوگاالیکشن کمیشن میں تمام صوبوں سے ایک ایک خاتون کی بطور رکن نمائندگی ہوگی آئینی ترمیمی بل سے نظریاتی کونسل میں بھی دو خواتین شامل ہوسکیں گی۔کابینہ نے بلوچستان لوکل کونسلز (اکاؤنٹس) رولز 2022 بلوچستان لوکل کونسلز(بجٹ) رولز 2022 اور بلوچستان لوکل کونسلز (مالی انتقال) رولز 2022 کی منظوری دے دی۔کابینہ نے محکمہ تعلقات عامہ میں کانفرنس ہال کی تعمیر اور ملحقہ سہولیات، ضلع کوئٹہ کی 170 واٹر نجی سپلائی سکیموں کو واسا کی تحویل میں دینے کی منظوری دے دی ایسی واٹر سپلائی اسکیمات جو کمیونٹی نہیں چلا سکتی اسے حکومت اپنی تحویل میں لے گی۔کابینہ نے گوادر، خاران، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو اپ گریڈ کر کے ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے، دوران سروس فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے ملازمت کے کوٹہ کی بحالی کی منظوری دے دی اس کوٹہ سے متعلق کابینہ نے گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا تھاکابینہ نے ترقیاتی اسکیموں کے ریٹ روائز سے متعلق معاملات کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ نے کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام اور اسے شاہد آفریدی کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے فعال کرنے کی منظوری دے دیاکیڈمی کے قیام سے صوبہ کے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ مزید نکھارنے کا موقع ملے گا۔کابینہ نے کیو ایم سی کے مسیحی ملازمین کو ایسٹر سے قبل اور مسلمان ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کی بھی ہدایت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کابینہ کے تمام فیصلوں کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دو لاکھ ٹریکٹر گھنٹوں کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ ایک مقدس فورم ہے یہاں کے تمام فیصلوں پر من و عن عمل درآمد ہونا چاہیے،کابینہ کے تمام فیصلے صوبہ اور عوام کے وسیع تر مفاد میں کیے جاتے ہیں ہم اپنے تمام فیصلوں میں عوامی مفاد مقدم رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے