بلوچستان کے صحافیوں نے اپنے قلم کے ذریعے ہمیشہ صوبے کے مسائل کو اجاگر کیا ہے، چوہدری نعیم کریم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماچوہدری نعیم کریم نے کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کو کلین سوئپ کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھاستون ہے بلوچستان کے صحافیوں نے اپنے قلم کے ذریعے ہمیشہ صوبے کے مسائل کو اجاگر کیا ہے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اورانکی فلاح و بہبود کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کوئٹہ پریس کلب کے آئندہ دو سال کیلئے ہونے والے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کے کامیاب امیدواروں صدرعبدالخالق رند،جنرل سیکرٹری بنارس خان،سینئر نائب صدر مصطفی ترین،نائب صدر نسیم حمید یوسفزئی،جنرل سیکرٹری بنارس خان،سینئر جوائنٹ سیکرٹری یعقوب شاہوانی،جوائنٹ سیکرٹری مجیب اللہ اچکزئی،فنانس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق ایگزیکٹو ممبران عطیہ اکرام، کفایت علی،خرم شہزاد،سلیم شاہد،ارشاد ربانی،خیرمحمد بلوچ،محب اللہ اور ظاہر خان ناصر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ پریس کلب کے ممبران کی جانب سے پرامن ماحول میں آئندہ دو سال کیلئے کوئٹہپریس کلب کے ممبران کا انتخاب کرنا خوش آئند اقدام ہے، صحافیوں نے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران پر جس اعتماد کا اظہارکیا ہے وہ اس پرپورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔انہوں نے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ صحافی اپنی روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے صوبے کے مسائل کو پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اجاگر کرنے اورانکے حل میں اپنا بھر پور کردارادا کریں گے۔