ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہےوزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیااجلاس میں احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کی تجاویز بھی زیر غور رہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے اور مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام زیادہ متاثر ہو رہی ہےانہوں نے کہا کہ غریب عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہےبالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے اس لیے بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائےوزیر اعظم نے کہا کہ درآمد شدہ کھانے پینے کی مختلف اشیا پر ٹیکسز میں کمی لانے کی تجاویز پیش کی جائیں۔