ضلع جھل مگسی کی ترقی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جارہے ہیں، نوابزادہ طارق خان مگسی

گنداواہ (ڈٖیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ ضلع جھل مگسی کی ترقی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جارہے ہیں عوامی خدمت کا سفر تسلسل کے ساتھ جاری ہے حلقہ انتخاب میں بلیک ٹاپ روڈوں کا جال بچھا دیا گیا ہے ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ہماری پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے غریب عوام کی فلاح و بہبود ترقی و خوشحالی اور ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے عوام کے مسائل حل کرنے کی وعدے پورے کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنداواہ کے دورے کے دوران مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا کہ ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں قومی وسائل عوام کی امانت ہیں خلوص نیت و جذبوں سے اپنے حلقہ انتخاب ضلع جھل مگسی کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں حلقہ انتخاب ضلع میں تعلیم۔صحت۔ابنوشی۔بجلی۔بلیک ٹاپ سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے دی گئی ہے ضلع جھل مگسی میں ترقی و خوشحالی کا یہ سفر نہ ر کے گا نہ تھمے گا ہم اپنی انتھک محنت،خوش اسلوبی اور جہد مسلسل سے عوام کی تقدیر بدل رہے ہیں اور انشاء اللہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب و کامران ہوئے ہیں ضلع جھل مگسی کے دیہاتوں کو آپس میں جوڑنے کے لئے بلیک ٹاپ روڈوں کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے منصوبوں پر کام ہورہا ہے ضلع کے عوام کے ساتھ ہمارا اٹوٹ انگ رشتہ ہے جو کھبی بھی ختم نہیں ہو سکتا یہی وجہ ہے کہ ضلع کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے ہم نے ہمیشہ سچائی و خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے ارہے ہیں حلقے کے عوام کی خوشحالی کے لیئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ہم کوئی بلند بانگ دعوا نہیں کرتے ہم نے جو عوام سے وعدے کئے تھے ان کو مرحلہ وار پورا کردئیے ہیں انشاء اللہ انے والے عام انتخابات میں اپنے اتحادیوں حمایتوں اور عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کرکے ضلع جھل مگسی میں ترقی و خوشحالی کے اس تسلسل کو جاری رکھیں گے اس موقع پر انھوں نے محکمہ ایجوکیشن دفتر کا بھی معائنہ کیا اور ڈی ای او نئی آفس کا بھی افتتاح کیا جبکہ شجر کاری مہم کے موقع پر ڈی ای او آفس گنداواہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میر احمد خان مگسی،سید صفدر علی شاہ میر فرحان سہراب خان مگسی،میر مہر اللہ خان مگسی و دیگرز معززین معتبرین ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے