کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خور د نوش سمیت دیگر قیمتوں کا نرخ نامہ جا ری کر دیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خور نوش سمیت دیگر قیمتوں کا نرخ نامہ جا ری کر دیا، نر خ نا مے کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کر نے کا انتباہ۔ ڈپٹی کمشنر وپرائز کنٹرول کمیٹی کوئٹہ کے چیئر مین شہک بلو چ کے جا ری کر دہ نر خ نا مے کے بعد کوئٹہ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 15سو50روپے، ایک کلو ڈالڈا گھی کی قیمت 530روپے، لوکل گھی 400روپے،ڈالڈا آئل کی قیمت 5سو50روپے،لوکل آئل 460روپے، بناسپتی چاول کی قیمت 240روپے، سیلہ چاو ل 2سو20روپے، ٹوٹا چاول 1سو10روپے، چنے کی دال 220روپے، سفید چنے 370روپے، دال مونگ 240روپے، دال ماش 320روپے، مسور کی دال 300روپے، 270گرام نان کی قیمت 30روپے، تازہ دودھ کی ہول سیل قیمت 168جبکہ ریٹیل پرائس 180روپے،دھی کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر وپرائز کنٹرول کمیٹی کوئٹہ کے چیئر مین کے جا ری کر دہ نر خ نامے کے مطابق بڑا گوشت ہڈی والا 600 روپے،بغیر ہڈی 700 روپے جبکہ ہو ٹل میں دال کی پلیٹ کی قیمت 120،سبزی 120، ایک کلو مٹن کڑاھی 2ہزار، چکن کڑاہی1ہزار، بھنہ کی پلیٹ 200، قیمہ کی پلیٹ 2سو، مٹن روسٹ 450، ایک کلو پکوڑے 3سو، بیسن 250، دودھ والی چائے کا کپ 40، سبز چائے 30،بالوں کی کٹنگ کے 150،فل مشین کٹنگ 100، شیو کی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائز کنٹرول کمیٹی کوئٹہ کے اعلامیے میں تمام دوکانداران کو سر کاری نرخ نا مہ نا صرف آوایزاں کر نے بلکہ اس پر عمل در آمد کر نے کی بھی ہدایت کی ہے بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔